23 اپریل ، 2014
کراچی…سْنّی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں استحکام لانے کیلئے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کو پروان چڑھاناہوگا،سینیئر اینکر پرسن اور صحافی حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سنی تحریککے اعلامیہ کے مطابق کراچی پریس کلب تک سیدنا صدیق اکبر ریلی نکالی گئی،جس میں سْنّی تحریک کے مرکزی قائدین اورعلماؤمشائخ اہلسنّت نے حضرت سیدنا صدیق اکبرکے فضائل ومناقب بیان کیے۔سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ دہشتگردوں کوبچانے کیلئے مذاکراتی ٹیمیں قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہیں۔ ہم کراچی آپریشن کے حا می ہیں آپریشن کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے ،صحافیوں پر قاتلانہ حملہ آزادی صحافت پرقدغن لگانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ولی خان بابر کیس کے اصل قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا جاتا توآج کوئی صحافی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنتا۔حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔