پاکستان
23 اپریل ، 2014

صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں، ارکان اسمبلی خیبر پختون خوا

صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں، ارکان اسمبلی خیبر پختون خوا

پشاور…خیبر پختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ نے صحافت اورجمہوریت کو باہم لازم و ملزوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیو نیوز ملک کا سب سے بااعتماد چینل ہے، اسے بند کرنا عوام سے معلومات تک رسائی کا آئینی حق چھیننے کے مترادف ہوگا۔ممتاز صحافی حامد میر پر حملے اور جیو نیوز کی بندش سے متعلق کوششوں کی بازگشت خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سنائی دینے لگی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے جیونیوز پر پابندی کی شدید الفاظ میں مخالفت کی جس میں رکن اسمبلی مسلم لیگ ن عبدالستارخان،رکن اسمبلی جماعت اسلامی راشدہ رفعت،رکن اسمبلی عوامی نیشنل پارٹی جعفرشاہ اوررکن اسمبلی پیپلزپارٹی نگہت اورکزئی نے کہا کہ صحافت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کسی بھی جمہوری معاشرے میں صحافت پر قدعن لگانے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔جیو نیوز مصدقہ خبروں کے لئے ان کی پہلی چوائس ہے۔معزز اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ جیو نیوز نے عوام کو تفریح اور اطلاعات کی فراہمی کے ساتھ انہیں تعلیم دینے کا فرض بھی بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔ صحافت کا بلند معیار قائم کرنے والے اس ادارے کو چلتے رہنا چاہئے۔

مزید خبریں :