پاکستان
23 اپریل ، 2014

صدر کاحامد میر کی اہلیہ کو فون،خیریت دریافت ،جلد صحتیابی کی دعا

صدر کاحامد میر کی اہلیہ کو فون،خیریت دریافت ،جلد صحتیابی کی دعا

اسلام آباد…صدر ممنون حسین نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کی اہلیہ کو ٹیلے فون کیا اور حامد میر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین نے حامد میر کی اہلیہ کو ٹیلے فون کیا اور قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونیو الے سینئر اینکر پرسن حامد میر کی صحت یابی کے بارے میں پوچھا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ترجمان کے مطابق حامد میر کی اہلیہ نے صدر کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :