23 اپریل ، 2014
کراچی…سیاسی رہنماوٴں اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ جیو پر پابندی کا فیصلہ جمہوری اقدار کے خلاف ہوگا، پیمرا نے کسی دباوٴ میں آکر فیصلہ کیا تو یہ اقدام درست نہیں ہوگا، افتخار احمدنے کہا کہ اگر پیمرا نے کسی دباوٴ میں فیصلہ کیا تو یہ درست اقدام نہیں ہوگا، معروف قانون دان اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ درخواست کوئی بھی دے سکتا ہے لیکن کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے،علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جیو پر پابندی سے معاملات خراب ہوجائیں گے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جیو پر پابندی کا فیصلہ جمہوری اقدار اور جمہوری روایات کے خلاف ہوگا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حامد میر کے خدشات نشر کرکے جیونے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔ کسی ادارے کو شکایت ہے تو اس کے الزامات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔