دنیا
08 اپریل ، 2012

انسان خدا اور اخلاقی اقدار سے دور ہو رہا ہے،پوپ بینی ڈکٹ

انسان خدا اور اخلاقی اقدار سے دور ہو رہا ہے،پوپ بینی ڈکٹ

ویٹی کن سٹی …ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کے موقع پر جمع ہونے والے افراد سے پوپ بینی ڈکٹ نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی توجہ بڑھتی ہوئی مادیت پرستی کی جانب مبذول کرائی پوپ بینی ڈکٹ نے سینٹ پیٹرز بیسی لیکا میں تقریباً 10 ہزار لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان خدا اور اخلاقی اقدار سے تیزی سے دور ہو رہا ہے جو پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے ۔ انہوں نے مادیت پرستی کو اندھیرے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو روشنی کی سمت بڑھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ آج کا انسان ٹیکنالوجی کا غلام بن چکا ہے جبکہ اسے خدا کا غلام بننا چاہیے۔

مزید خبریں :