23 اپریل ، 2014
پیرس…رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز نے جیونیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام جیو کے خلاف کارروائی میں احتیاط برتیں۔صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز نے ایک بیان میں جیو ٹیلی وڑن نیٹ ورک کے چینلز کی پاکستان میں بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جیونیوز پر حامد میر کے بھائی کا بیان نشر کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ سیکیورٹی ایجنسی اپنے شبہات کو پبلک ریلیشن سروسز کے ذریعے موقف دینے میں آزاد ہے۔ رپورٹرز ود آوٴٹ بارڈرز نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام جیو کے خلاف کارروائی میں احتیاط برتیں۔