کاروبار
24 اپریل ، 2014

ٹیلی نار پاکستان نیکسٹ جنریشن اسپیکٹرم کی نیلامی میں کامیاب

ٹیلی نار پاکستان نیکسٹ جنریشن اسپیکٹرم کی نیلامی میں کامیاب

کراچی…ٹیلی نا ر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لارس کرسچین یول نے کہا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان نیکسٹ جنریشن اسپیکٹرم کی نیلامی میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے نہایت فخر محسوس کرتا ہے۔ٹیلی نا ر پاکستان کے اعلامیے کے مطابق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نا ر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لارس کرسچین یول کا مزید کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے ساتھ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑاموبائل آپریٹر ٹیلی نار پاکستان 3Gپلیٹ فارم کے ذریعے اپنے صارفین کو ان کے موبائل فونز پر منفرد ڈیٹا پیکجز پر مبنی براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ٹیلی نار پاکستان کے اعلیٰ حکام اور شعبہ ریگولیٹری افیئرز نے نیلامی کے عمل پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمونی کیشن اتھارٹی ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن اور وزارت خزانہ کو اس تمام اہم عمل میں شفافیت قائم رکھنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹیلی نا ر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی تک رسائی معاشرے کی مجموعی بہتری کیلئے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیلامی سے قبل سیلولر آپریٹرز کے تحفظات دور کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے اس بات کا یقین دلایاکہ ٹیلی نار پاکستان میں میں آئی سی ٹی کے ذریعے ترقی کا ایک نیا دور شروع کرنے کے عزم میں حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دے گی۔ ٹیلی نار پاکستان اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونی کیشن خدمات فراہم کرنے والی صنف اول کی کمپنی ہے جو کہ 2005ء سے اپنے آپریشنز سرانجام دے رہی ہے۔ اس وقت کمپنی ملک کے 8,000سے زائد شہروں میں 2,800ملازمین کے ذریعے 35ملین صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں :