24 اپریل ، 2014
کراچی …ملک کے مختلف شہروں کے کنٹونمنٹ ایریاز کی حدود میں قانونی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی طاقت اور دھونس کے ذریعے کیبل پر جیونیوزکی نشریات بند،جنگ اور دی نیوز کی تقسیم بھی روک دی گئی۔کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں جیونیوز ، جیو تیز اور جیوکہانی کوبند کردیا گیا ہے۔جیوسوپراور جیوانٹرٹینمینٹ کو آخری نمبروں پر کیے جانے سے ان چینلوں پر نشریات غیر واضح دکھائی دے رہی ہیں۔راولپنڈی ڈی ایچ اے کے علاقوں میں جیونیوز،جیوتیز،جیوسوپر اور جیو انٹرٹینمینٹ کو آخری نمبروں پر کردیا گیا ہے۔پشاور کے علاقوں صدر، گلبہار، کاکشال، ہشت نگری، نشترآباد، فقیر آباد ، حیات آباد اور فردوس کالونی کے علاقوں میں جیونیوز کی نشریات آخری نمبروں پر دکھائی جارہی ہیں۔ضلع نوشہرہ میں کینٹ اور رسالپور کے علاقوں میں جیونیوز اور جیوتیز کی نشریات بند کردی گئیں، ان دونوں علاقوں میں جنگ اور دی نیوز اخبارات کی ترسیل بھی روکی گئی ہے۔ضلع کوہاٹ اور بنوں شہر میں بھی جیونیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔مردان شہر کے تمام علاقوں میں جیونیوز اور جیوتیز کی نشریات جبکہ سوات کے علاقے کانجوٹاوٴن شپ میں جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کو بند کردیا گیا۔کوئٹہ میں کینٹ، جناح ٹاوٴن، شہباز ٹاوٴن اور سمنگلی روڈ سمیت زرغون روڈ کیکچھ علاقوں میں جیونیوزکی نشریات بند کی گئی ہیں۔ تاہم جیوتیزسمیت دیگر چینل بحال ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں جیونیوز کی نشریات آخری نمبروں پر دکھائی جارہی ہیں۔ملتان کینٹ میں عسکری رہائشی علاقوں کے اندر جیو ٹیلی وڑن نیٹ ورک کے تمام چینلوں کی پوزیشن تبدیل کرکے انہیں آخری نمبروں پر کردیا گیا ہے۔رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں جیونیوز کی نشریات بند کردی گئی۔ڈیرہ غازی خان کے علاقوں ماڈل ٹاوٴن اور خیابان سرور سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں جیونیوز کی نشریات گزشتہ رات سے بند ہیں۔سیالکوٹ کینٹ ایریا میں جیوٹی وی نیٹ ورک کے تمام چینلز کو آخری نمبروں پر کردیاگیا۔ضلع گجرات میں کھاریاں کینٹ اور گردونواح کے علاقوں میں جیونیو اور جیوتیز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں جیونیوز کی نشریات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔نوابشاہ کی چاروں تحصیلوں سکرنڈ، قاضی احمد، دولت پور اور دوڑ کے تمام علاقوں میں جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کی نشریات آخری نمبرز پر کردی گئیں،ضلع میرپورخاص کے تمام علاقوں میں جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کی نشریات بند ہیں۔ بعض علاقوں میں صرف جیوتیز اور جیو انٹرٹینمنٹ دکھائے جارہے ہیں۔حیدرآباد کنٹونمنٹ ایریا میں بھی جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے تمام چینل بند کردیے گئے ہیں۔لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں جیونیوز کی نشریات آخری نمبرز پر کردی گئیں۔ضلع کشمور میں ہندومحلہ، کل وڑ محلہ ، مزاری محلہ اور شاہی بازار سمیت شہر کے تمام علاقوں میں جیوٹیلی وڑن نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے۔مری میں جیونیوز، جیوتیز، جیوکہانی، جیوسوپر اور جیو انٹرٹینمنٹ کو بند کرنیکیاحکامات موصول ہوئے تھے، جس کے بعد جیوٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے تمام چینل بند کردیے گئے۔ضلع اوکاڑہ میں کینٹ کے تمام علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔بہاولنگر کنٹونمنٹ ایریا میں جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کے تمام چینلز بند کردیے گئے جبکہ شہری علاقوں میں نشریات کی فریکوئنسی تبدیل کی گئی ہے۔رحیم یارخان کے علاقوں لیاقت پور اور فیروزاں میں جیونیوز کی نشریات بند کردی گئی۔بہاول پور اور مظفرگڑھ کے کینٹ ایریاز میں جیو کے تمام چینلوں کی نشریات آخری نمبروں پر دکھائی جارہی ہیں۔ادھر جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، بہاول پور اور رحیم یار خان کے عسکری رہائشی علاقوں میں جنگ گروپ کے اخبارات کی ترسیل روک دی گئی ہے۔