پاکستان
24 اپریل ، 2014

کراچی:حامد میر کے حق میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے مظاہرہ

کراچی …جنگ گروپ اور جیو نیوز سمیت سینئر صحافی حامد میر کے حق میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کی جانب سے کراچی میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے آزادی اظہار پر سمجھوتا نہ کرنے والوں کے حق میں شمعیں روشن کیں۔ آزادی اظہار کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اورجنگ گروپ سے اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں روشن کیں۔شرکاء سے خطاب میں پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے صدر مشتاق منٹو کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیونیوز کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ حق و سچ کی آوازبلند کرنے والے چینل جیونیوز کو بند کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی ۔

مزید خبریں :