پاکستان
25 اپریل ، 2014

ڈھائی تین سال میں بجلی کی کمی پر قابو پالیں گے،وزیراعظم نواز شریف

ڈھائی تین سال میں بجلی کی کمی پر قابو پالیں گے،وزیراعظم نواز شریف

ڈیرہ مراد جمالی …وزیراعظم نواز شریف نے ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ اگلے ڈھائی تین سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے ، وزیراعظم نے اتنے ہی عرصے میں بلوچستان کے ہر گھر میں گیس پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف چار سو چار میگاواٹ کے اوچ پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے ڈیرہ مراد جمالی پہنچے ، ان کے ہمراہ ثنا اللہ زہری ، شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے، بجلی و پانی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے وزیراعظم کااستبقال کیا، پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ اندھیرے تھوڑے دنوں کے مہمان ہیں ،نیلم جہلم اور نندی پور منصوبوں پر کام جاری ہے ، ان منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ اگلے ڈھائی تین سال میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا ،بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بلوچستان کی سماجی ترقی بے حد ضروری ہے ۔بلوچستان کے وسائل قدرت کا تحفہ ہیں ، انہوں نے اعلان کیاکہ اگلے تین سال میں بلوچستان کے ہر گھر میں گیس پہنچائیں گے۔وزیراعظم نے اس اعلان کے ساتھ ہی پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی سے سب کے سامنے وعدہ بھی لیا ۔

مزید خبریں :