پاکستان
28 اپریل ، 2014

سنگین غداری کیس ،فردجرم عائد کرنیکی کارروائی کیخلاف درخواستیں واپس

سنگین غداری کیس ،فردجرم عائد کرنیکی کارروائی کیخلاف درخواستیں واپس

اسلام آباد…سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم نے ملزم کی عدالت طلبی اور فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے خلاف درخواستیں واپس لے لی ہیں۔ ملزم کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ 8 مئی کو سنایا جائے گا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ ملزم پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ان دو درخواستوں کی مشروط واپسی کی استدعا کی جن میں کہا گیا تھا کہ خصوصی عدالت ایکٹ 1976 کی دفعہ سکس ون اے 1981 میں ایک آرڈی نینس کے ذریعے ختم ہوچکی ہے۔ اس قانون کے تحت فرد جرم عائد کرنے کا عدالتی فیصلہ درست نہیں ، نظرثانی کی جائے۔ عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ ملزم کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلے تک کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھانے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :