پاکستان
28 اپریل ، 2014

حامد میر پر حملہ،جنگ جیو کو بندش کی دھمکیاں:صحافیوں کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ

حامد میر پر حملہ،جنگ جیو کو بندش کی دھمکیاں:صحافیوں کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور…سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے اور جنگ جیو گروپ کو بندش کی دھمکیوں کے خلاف لاہور میں صحافیوں کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بیرون ملک سے آئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔سیاست اور صحافت لازم وملزوم ہیں، انہیں جدا کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ یہ تھا نعرہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا۔ شرکاء نے آزادی اظہار کے حق سے دستبردار نہ ہونے عزم ظاہر کیا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں فیض کلچرل فاوٴنڈیشن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اکرم قائم خانی، ممبر برٹش ایمپائر طحہٰ قریشی اور سابق ممبر لاہور ہائی کورٹ بار ملک سرور ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کی نظامت کے فرائض انجام دیے سیکریٹری لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں نے۔سینئر صحافی واصف ناگی، خاور نعیم ہاشمی، مقصود بٹ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر اینکا وحید بٹ، قمر بھٹی، جاوید فاروقی اور وسیم فاروقی نے شرکا سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کی بندش کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گی۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے یکم مئی سے ملک بھر کے پریس کلبوں میں بھوک ہڑتالی کیمپس لگانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :