پاکستان
29 اپریل ، 2014

حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے،معاملے کو غلط انداز میں اچھالاگیا،حمید گل

 حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے،معاملے کو غلط انداز میں اچھالاگیا،حمید گل

راولپنڈی…سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمید گل نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے،جبکہ حامد میر کے واقعے کو جس طرح اچھالا گیا اس کا طریقہ غلط تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہصحافی قیمتی سرمایہ ہیں، میڈیا کی عزت کرتاہوں،حامد میرنہایت دلیراور بہادر صحافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج،آئی ایس آئی نے ایسا تاریخی کردار ادا کیاجس پر آنے والی نسل کو بھی فخر ہوگا، فوج نے اپنا کردار ادا کیا مگر کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں،ہمارے کچھ افسران نے کچھ ایسے کام کئے جو نہیں کرنا چاہیے تھے،تاہم میری ذاتی رائے ہے کہ پرویزمشرف کو غدار نہیں کہنا چاہیے، ان کے مقدمے کامنصفانہ ٹرائل ہونا چاہئے ۔سابق آئی ایس آئی چیف نے آمنہ مسعود جنجوعہ کے ساتھ پیش آنے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ آمنہ مسعود کیساتھ ہیں۔حمید گل نے کہا کہ وہ جیو کی بندش کے بھی خلاف ہیں۔

مزید خبریں :