29 اپریل ، 2014
اسلام آباد…نامعلوم شخص کی سینئر صحافی اور جیونیوز کے اینکرحامد میر کے گھرمیں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم نجی گارڈ کی موجودگی کے باعث مشتبہ شخص نے گارڈکو پتھر مارا اور فرار ہو گیا۔گارڈ کے مطابق نامعلوم شخص کی عمر 20سے22سال کے درمیان تھی اور نہایت پھرتیلا تھا اس نے رات ایک بجے کے بعد حامد میر کے گھرکی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے نامعلوم شخص کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔واقعے کی اطلاع آئی جی اسلام آباد ،متعلقہ ایس ایس پی کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔