29 اپریل ، 2014
کراچی…بحری جہاز کے ذریعے چین سے مزید 9 انجن کراچی کی بندر گاہ پر پہنچ گئے۔ جون تک 43 چینی انجن پاکستان پہنچ جائیں گے۔یہ انجن مسافر اور مال گاڑیوں میں استعمال ہونے سے ریلوے کی آمدنی میں اضافے کاسبب بنیں گے۔ جنرل منیجر ریلویز انجم پرویز نے جیونیوز کوبتایاکہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین سے5 انجن پاکستان پہنچے تھے۔ یہ نئے انجن مئی کے پہلے ہفتے میں لاہور اورراولپنڈی کے درمیان ریل کار کے ساتھ چلائے جائیں گے،بعد میں ان انجنوں کو مال گاڑیوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔