29 اپریل ، 2014
تریپولی…لیبیامیں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔لیبیا کی کابینہ کے ترجمان عمر حمیدان کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا جس میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے لیئے ووٹنگ ہونی تھی۔ انتخابات میں شکست پانے والے وزارت عظمی کے امیدواروں کے مسلح ساتھیوں نے ووٹنگ کا عمل رکوانے کے لیئے اچانک پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر فائرئنگ شروع کردی۔واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے