پاکستان
30 اپریل ، 2014

آزاد صحافت مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، پرویز رشید

آزاد صحافت مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے، پرویز رشید

اسلام آباد…وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں کے اہل کار قربانیاں دے رہے ہیں۔ ملک میں آزاد صحافت مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ اگردہشت گرد ملک میں کامیاب ہوجائیں تو کیا آزاد صحافت ممکن ہے ؟پر ویز رشید نے یوم شہدا کے حوالے سے کہا کہ آج ہم ان شہدا کا دن منارہے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کیں،آج ہر ادارہ افواج کی قربانیوں کے باعث ہی آزاد ہے،دہشت گردوں کے ایجنڈے میں آزاد صحافت شامل ہی نہیں، آزاد صحافت مسلح افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ پرویز رشید نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق کے نمائندے کے طورپربجلی چوری کی روک تھام پرکام کررہے ہیں، اور یہ کارروائی بلاتفریق ہورہی ہے

مزید خبریں :