04 مئی ، 2014
پشاور…خیبرپختون خوا بارکونسل نے تخت بھائی میں نوجوان قانون دان رحیم اللہ کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کل مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔خیبرپختون خوا بارکونسل کے اعلامیہ کے مطابق تخت بھائی میں نوجوان قانون دان رحیم اللہ کا قتل بہیمانہ اور قابل مذمت ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وکلا کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اس قتل کے خلاف کل ایک روزہ عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔کوئی بھی وکیل پشاور ہائی کورٹ یا کسی ماتحت عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔