Geo News
Geo News

پاکستان
04 مئی ، 2014

کراچی:ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

کراچی:ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

کراچی …کراچی میں لاپتا افراد کے اہل خانہ نے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ ان کے لاپتا پیاروں کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔کراچی کے علاقے گلشن معمار سے لاپتا صہیب اور ضیاء الرحمان کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، لواحقین نے اپنے لاپتا افراد کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صہیب کے چچا اور سسر نے کہا کہ 13 اپریل کو رات1 بجے سادہ لباس میں کچھ اہلکار اسے لے گئے تھے،لاپتا ضیاء الرحمان کی والدہ نے اس موقع پر کہا کہ 13 اپریل کو ضیاء گھر سے دکان پر گئے تھے جہاں سے رینجرز والے اسے گرفتار کرکے لے گئے،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضیاء الرحمن کی بیوی نے کہا اگر حکومت اور اعلیٰ حکام ہم مظلوموں کی دعائیں لینا چاہتے ہیں، تو ہمارے پیاروں کو فوری طور پر بازیاب کرائیں۔

مزید خبریں :