پاکستان
07 مئی ، 2014

عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،سعد رفیق

عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،سعد رفیق

اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں لاہورہائی کورٹ پرہلہ بولا گیا،اتنی بدتمیزی کی گئی کہ چیف جسٹس کو کمرہ عدالت سے جانا پڑا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنے کے ذریعے عدلیہ پراثرانداز نہیں ہونا چاہئے، عمران جوانصاف کے ٹھیکیدار ہیں، ان افرادکوگرفتارکرائیں گے جنہوں نے عدالت پرہلہ بولا؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب، آپ کیسی سیاست کررہے ہیں، اگرالیکشن ٹریبونل عمران خان کی مرضی کے فیصلے نہیں دیتا تو کہا جاتا ہے دھاندلی ہوئی۔ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان کو اپنا وائٹ پیپرعدالت میں پیش کرنا چاہئے تھا، انہوں نے اس لیے وائٹ پیپرعدالت میں پیش نہیں کیا کہ وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

مزید خبریں :