09 اپریل ، 2012
برلن…این جی ٹی…ہما رے ملک میں تو مہنگا ئی کے باعث شا ید بہت سے افراد کے لیے انڈے کھانا بھی ممکن نہیں تاہم جرمنی کے ایک قصبے میں انڈے پھینکنے کے80ویں سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے کے شرکاء کو اپنا نام رجسٹر کروانے کے بعد صرف ایک اُبلا ہوا انڈا دیا جاتا ہے جسے دور تک پھینکنا ہوتا ہے۔اس سال مقابلے میں5سے70سال تک کی عمر کے200سے زائد افراد نے شرکت کی اور انڈوں کو دور فاصلے تک پھینکنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ اس مقابلے کی شرط یہ تھی کہ انڈا مطلوبہ نشان تک پہنچنے کے بعد بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے ورنہ وہ کھلاڑی مقابلے سے باہرہوجاتاہے۔