پاکستان
08 مئی ، 2014

کراچی : ایف بی آئی کے ایجنٹ کو رہا کر دیا گیا

کراچی : ایف بی آئی کے ایجنٹ کو رہا کر دیا گیا

کراچی…ایف بی آئی کے ایجنٹ کو تھانہ سول لائن سے رہاکردیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ جوائل کاکس کی رہائی کاحکم ڈسٹرکٹ سیشن جج ملیر نے جاری کیا تھا۔ ایف بی آئی ایجنٹ پر اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی شہری سفارتکار نہیں ایف بی آئی ایجنٹ ہے جسے سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔آج صبح کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے امریکی شہری جوائل کاکس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کشا تھا،سیشن جج نے دس لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے پر جوائل کاکس کی رہائی کا حکم دیا،امریکی شہری کو پانچ مئی کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔جوائل کے سامان سے ایک میگزین اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :