08 مئی ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حتف تھری بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مسلح افواج کے افسران ، جوانوں، انجینئرز اور پوری قوم کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حتف تھری بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔