11 مئی ، 2014
اسلام آباد…پاکستان تھریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا انہیں سزائیں دی جائیں ،اسلام آباد کے ڈی چوک پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چار حلقون میں انگھوٹوں کے نشانات کی فوری تصدیق چاہتے ہیں ان ہی چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گئی تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرپشن کیسے ٹھیک کریں گے جو خود کرپشن کرکے آئے ہیں۔مسلم لیگ(ن)نے10 مہینے میں بجلی کی قیمت دگنی کردی اور 500 ارب روپے گردشی قرضوں کیلئے دیئے یہ کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے۔میٹروبس ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق 4 ارب روپے میں بننی چاہیے، جبکہ یہاں 24 ارب روپے میں میٹرو بس شروع کی جارہی ہے ۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہے،پاکستان کو بدلنے کی تحریک چلائی ہے،اب یہ سلسلہ رکے گا نہیں،ہم نیا پاکستان چاہتے ہیں،نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں، صاف ستھرا میچ چاہتے ہیں،دھاندلی نہیں چاہتے،پچھلے سال 11 مئی کو امپائر کو ساتھ ملا کر میچ کھیلا گیا،ہم بھی کھیلنا تو چاہتے ہیں لیکن نیوٹرل امپائر کے ساتھ کھیلنا طاہتے ہیں۔