پاکستان
11 مئی ، 2014

آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہوگیا ،ڈاکٹر طاہرالقادری

آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہوگیا ،ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کررہی ہے،آئین کی خلاف ورزی پر حکومت کا خاتمہ واجب ہوگیا ہے،جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کا الزام غلط ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار پی اے ٹی کی جانب سے ملک کے کئی شہروں میں منعقدہ ریلی سے کینیڈا سے اپنے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کے دورا ن کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت اور نظام کا خاتمہ واجب ہوچکا،ملک میں حرام کھایاجارہا ہے،بے روزگاری عروج پرہے،یہاں مائیں بچوں سمیت خودکشیاں کررہیں ہیں،انھوں نے کہا کہ آئین میں ہر ترمیم خود کو بچانے کے لیے کی جاتی ہیں،پاکستان میں آمریت کیوں ہے،اختیارات مرکزاورصوبوں تک محدودکیوں ہیں۔انھوں نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان تک فلائٹ میں صرف تیرہ گھنٹے لگتے ہیں،یہ کہا جارہا ہے کہ میں کینیڈا سے یہاں کیوں ریلی کررہا ہوں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم ایسا نظام قائم کرینگے کہ جس میں حقدار وں کو ان حق ملے،لوگ امن چین سے زندگی گزاریں ،ہم ملک میں تیس صوبے قائم کرینگے،ملک میں غریبوں کا انقلاب برپا کرینگے۔

مزید خبریں :