09 اپریل ، 2012
لاس اینجلس … آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار اور ہدایت کار کلنٹ ایسٹ ووڈ نے کاروبار کیلئے ان کا نام استعمال کرنے والے اداروں کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر کردیا ہے۔ کلنٹ ایسٹ ووڈ کی شکایت کے مطابق لاس اینجلس میں 2 ادارے اپنے فرنیچر کی فروخت کیلئے متواتر ان کا اور ان کی فلموں کا نام استعمال کر رہے ہیں جس کی ان سے اجازت نہیں لی گئی ہے۔ کلنٹ ایسٹ ووڈ کا کہنا ہے کہ اس کاروباری معاملے میں ان کا نام استعمال کر کے ان کی شہرت کو داغدار کیا جارہا ہے۔ کلنٹ ایسٹ ووڈ نے امریکی دستور کے برخلاف کسی ہرجانے کا مطالبہ تو نہیں کیا وہ بس اتنا چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی ان کا نام کسی بھی کاروبار سے جوڑنے سے روک دیا جائے۔