کاروبار
13 مئی ، 2014

پاکستان اسٹیل کے بیل آوٴٹ پیکیج کی پہلی قسط منظور

پاکستان اسٹیل کے بیل آوٴٹ پیکیج کی پہلی قسط منظور

اسلام آباد…پاکستان اسٹیل کے ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کے بیل آوٴٹ پیکیج کی پہلی قسط کی منظوری کرلی گئی ، ملازمین کی فروری اورمارچ کے مہینے کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ساڑھے 18 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج منظور کیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے4 ارب 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط کے اجرا کی منظوری دے دی،جو کہ آئندہ ہفتے ادارے کو موصول ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اس رقم سے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی جو کہ 96 کروڑ روپے کے قریب ہے،جبکہ بقیہ رقم خام مال کی خرید اری اور واجبات کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔اسٹیل ملز 100 ارب روپے سے زائد کے خسارے میں ہے اور پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔ ای سی سی نے اگلے سال جون تک پیداوار77 فیصد پر لانے کیلئے یہ بیل آؤٹ پیکیج منظور کیاہے۔

مزید خبریں :