پاکستان
13 مئی ، 2014

کراچی :جناح اسپتال کے ایم ایل او کاڈرائیور سمیت قتل

کراچی :جناح اسپتال کے ایم ایل او کاڈرائیور سمیت قتل

کراچی…کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن کو ڈرائیور سمیت قتل کردیا۔ دہلی کالونی میں پنجاب کالونی جانے والے راستے پر موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس میں سوار جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن اور ان کے ڈرائیور عاشق علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر منظور میمن کی چلتی ہوئی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے ان کی گاڑی آگے گزرنے والے منی ٹرک سے ٹکرا کر رک گئی، منظور میمن گزشتہ 5سال سے جناح اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے اور منگل کو بھی ڈیوٹی آف کر کے ڈیفنس میں واقع اپنے گھر جارہے تھے۔

مزید خبریں :