پاکستان
14 مئی ، 2014

پنجاب میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ

پنجاب میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ

لاہور…پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری طور پر تعلیمی ایمرجنسی آرڈیننس نافذ کردیا ہے، آرڈیننس کے تحت والدین پر بچوں کو اسکول بھیجنا لازم ہوگا۔تعلیمی ایمرجنسی آرڈی ننس کے مطابق 5 سے 16 سال تک کے بچوں پر تعلیم حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،اسکول سے طالب علم کا نام خارج کیے جانے پر اسکول کے سربراہ کو چھ ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جدید اسکولوں کو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :