14 مئی ، 2014
مانسہرہ …مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تینوں ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر شہریوں نے ملزمان پر پتھراوٴ کیا۔مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس میں زیرحراست تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان کی پیشی کے موقع پرمقامی افراد نے ملزمان پر پتھراوٴ کیا،انڈے مارے اورسیاہی بھی پھینکی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کو پھانسی دی جائے۔اسی مقدمے میں زیر حراست ملزمہ کو پہلے ہی پولیس تحویل میں جیل بھیجا جاچکا ہے۔گذشتہ روز بارہویں جماعت کی طالبہ کو ملزمان نے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔