پاکستان
14 مئی ، 2014

کراچی :کم عمر کی شادی کے الزام میں گرفتار جوڑے کی رہائی کا حکم

کراچی :کم عمر کی شادی کے الزام میں گرفتار جوڑے کی رہائی کا حکم

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے کم عمر کی شادی کے الزام میں گرفتار جوڑے کی رہائی کا حکم دید یا۔عدالت کا کہنا تھا کہ کم عمر کی شادی پر پابندی سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں،لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جائے، اگر بالغ ہو تو شوہربصورت دیگر ماں کیساتھ بھیج دیاجائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے نیلم کالونی سے گرفتار جوڑے امتیاز اور اریبہ کو پیش کیا۔ملزمان کو کم عمری کی شادی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے پولیس سے کم عمری کی شادی سے متعلق قانون طلب کیا جو پیش نہیں کیاجاسکا۔عدالت کے روبرو لڑکی نے بیان حلفی دیا کہ اسکے والدین نے اسکی مرضی اور پسند سے شادی کی،جبکہ چچا نے کم عمری کی شادی کا الزام عائد کرکے گرفتار کروادیا۔عدالت نے ملزم امتیاز کی 20ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ جمع کرانے پر رہائی کا حکم دید یا جبکہ لڑکی کا طبی معائنہ کروانے اور بالغ ہونے کی صورت میں شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

مزید خبریں :