پاکستان
14 مئی ، 2014

نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے عدامت میں درخواست

نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے عدامت میں درخواست

لاہور…وزیراعظم محمدنواز شریف کے بیرون ملک موجود اثاثے وطن واپس لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ محمد نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں 1991میں پٹیشن دائر کی گئی جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ اس درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ مقرر کیا جائے۔

مزید خبریں :