پاکستان
15 مئی ، 2014

رحیم یارخان: شوہرکابیوی پرتشدد،ٹانگیں اوربازوتوڑدیئے

رحیم یارخان: شوہرکابیوی پرتشدد،ٹانگیں اوربازوتوڑدیئے

رحیم یار خان…رحیم یار خان میں بیوی کے آٹا مانگنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے۔بیوی کے بھائیوں نے بہنوئی کو ماراپیٹا اور کی آنکھ نکال دی۔پیر ظاہر کے موضع لاڑاں کی رہائشی 7بچوں کی ماں جندن مائی کی شادی 25سال قبل بشیر احمد سے ہوئی تھی۔ غربت کی وجہ سے خاتون مزدوری بھی کرتی تھی گھر میں راشن نہ ہونے پر جندن مائی نے اپنے شوہر بشیر احمد سے آٹا لانے کا مطالبہ کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور خاتون کی دونوں ٹانگیں اور دونوں بازو توڑ دیئے۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بھائیوں نے بہنوئی کی پٹائی کر کے اسکی آنکھ پھوڑ دی۔پولیس نے زخمی شبیر عباسی کو گرفتار کرلیا ہے اوراسے تھانے میں ہی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :