15 مئی ، 2014
اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں جیو نیو زکے اینکر پر سن حامد میر کی عیادت کی ہے،عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ حامد میر کا بچ جانا معجزہ ہے، انہیں اللہ نے نئی زندگی دی ہے ،حامد میر میرے فیورٹ اینکر ہیں ،انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ۔عمران خان نے حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ،جوجمہوریت کو تباہ کرناچاہتے ہیں وہ دھاندلی پرپردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔