15 مئی ، 2014
لاہور…وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسی چینل یا اخبار پر پابندی کے حق میں نہیں،جو انداز جیو نے اپنایا،اسی انداز میں کئی چینل رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، بعض لوگ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے سوال اٹھایا کہ اگر جیوکی8گھنٹے کی رپورٹنگ غلط تھی تو دوسرے چینلز پر جوپچھلے بیس ،بائیس دن سے رپورٹنگ ہورہی ہے،اسے کیاکہیں گے،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیاکی آزادی ہر صورت ہونی چاہئے۔