پاکستان
15 مئی ، 2014

سول اسپتال کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دو سالہ بچی سچل گوٹھ سے بازیاب

 سول اسپتال کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دو سالہ بچی سچل گوٹھ سے بازیاب

کراچی…دو دن پہلے کراچی کے سول اسپتال سے غائب ہونے والی دو سال کی بچی سچل گوٹھ سے مل گئی۔پولیس کے مطابق دو سال کی نیناں کو سچل گوٹھ میں ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ بچی کی ماں سول اسپتال کے ای این ٹی وارڈ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے زیر علاج رہی۔ اس کا شوہر اور بچی بھی اس کے ساتھ ہوتے تھے۔ بچی کے والد کے مطابق دو روز پہلے وہ صبح سوکر اٹھے تو بچی موجود نہیں تھی۔

مزید خبریں :