پاکستان
15 مئی ، 2014

مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع مواد، پیمرا کا شوکازنوٹس

 مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع مواد، پیمرا کا شوکازنوٹس

اسلا م آباد…جیو ٹی وی کے مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع موادچلانے کیخلاف پیمرا نے شوکازنوٹس جا ری کر دیا ہے ،جس میں فوری وضاحت طلب کی گئی ہے۔تر جمان پیمرا کے مطابق جیوانٹرٹینمنٹ پرمتنازع موادچلانے پراسے شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ اٹھوجاگوپاکستان میں متنازع موادچلانے پرفوری وضاحت بھی طلب کی گئی ہے ۔دوسری جانب پروگرام کی ہوسٹ ڈاکٹرشائستہ لودھی اورادارے نے کہا ہے کہ”اٹھوجاگوپاکستان “کے پروگرام میں نادانستہ غلطی ہوئی، جس سے ناظرین کی دل آزاری اورجذبات مجروح ہونے پرشرمندہ ہیں،نادانستہ غلطی پرہم اللہ تعالی کے حضورمعافی کے طلب گار ہیں۔

مزید خبریں :