پاکستان
15 مئی ، 2014

گوجرانوالا میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کے علاقے راجکوٹ میں سفاک باپ نے چھریوں کے وار سے اپنی جواں سال بیٹی کو صرف اس لیے مار ڈالا، کہ وہ فیشن کرتی تھی۔ ناخن بڑھاتی تھی ، اچھے کپڑے پہنتی تھی۔ مقتولہ کی ماں نے بتایا کہ بیٹی کا فیشن کرنا باپ کو پسند نہیں تھا۔ ملزم نے جیونیوز سے گفتگو میں قتل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خاندان میں فیشن کرنے والی لڑکیوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ملزم اسحاق کا کہنا تھا کہ اپنی بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے مارنے کے بعد شرمندہ ہے۔ کہتا ہے کہ بیٹی کے قتل کا اسے بہت دکھ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست ہے اور اس نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :