پاکستان
18 مئی ، 2014

بزدل قیادت کی وجہ سے قائداعظم کا پاکستان لہو میں ڈوبا ہوا ہے،سراج الحق

 بزدل قیادت کی وجہ سے قائداعظم کا پاکستان لہو میں ڈوبا ہوا ہے،سراج الحق

اسلام آباد…امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بزدل قیادت کی وجہ سے قائداعظم کا پاکستان آج لہو میں ڈوبا ہوا ہے،ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اورجدیدملک بنانا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج پاکستان میں پاکستان اور پاکستانی نظر نہیں آرہے،ہم ملک کو اسلامی اور تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔سراج الحق نے سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہو ئے کہاکہ سیاسی جماعتیں پارٹی انتخابات کیوں منعقدنہیں کراتیں ،دیگر جماعتوں میں 12 سال کے بچے کوشریک چیئرمین بنادیاجاتاہے،لیکن جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح ذاتی جاگیر نہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مسلم لیگ(ن) کااحتساب نہیں کرتی،مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی کااحتساب نہیں کرتی،یہ دونوں جماعتیں ایک ہیں،ان کے مقاصد ایک ہیں۔ہم ملک میں منافقت ختم کرنا چاہتے ہیں،ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اورجدیدملک بنانا چاہتے ہیں،لیکن بزدل حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا،بزدل قیادت کی ہی وجہ سے قائداعظم کاپاکستان آج لہو میں ڈوباہواہے۔

مزید خبریں :