19 مئی ، 2014
فیصل آباد…وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کچھ میڈیا ہاوٴسز آگ سے کھیل رہے ہیں،انہوں نے اپنی روش ترک نہ کی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ صاحب رائے علماء کا کہنا ہے کہ معافی کے طلبگار کو معاف کردینا چاہیے، علمائے کرام اس فکری اورنظریاتی مسئلے میں اپنی پوزیشن استعمال کریں۔کچھ میڈیاہاوٴسز اپنے ذاتی مفادکی خاطر معاملے کواشتعال کی طرف لے جا رہے ہیں ،یہ میڈیا ہاوٴسز آگ سے کھیل رہے ہیں، جس کے نتائج برے ہی نکلیں گے،اس لئے ایسا کوئی عمل نہ کیا جائے جس کے نقصان کا ازالہ نہ ہوسکے،کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پیمرا کا کردار اپنالے،ہمارے علم میں آیاہے کہ کچھ نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے،ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔