پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی:کیماڑی آئل ٹرمنل میں زوردار دھماکا ،آگ بھڑک اٹھی

کراچی:کیماڑی آئل ٹرمنل میں زوردار دھماکا ،آگ بھڑک اٹھی

کراچی…کیماڑی آئل ٹرمنل میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی ہے ۔دھماکے کی آواز جائے وقوع سے بہت دور دور تک سنی گئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔عینی شاہد کے مطابق دھماکا ٹرمنل کے پچھلے حصے میں واقع اسٹوریج ٹینک میں ہوا ۔دھماکے کے بعد فائرٹینڈرزطلب کر لئے گئے ہیں ۔جبکہ امدادی ٹیمیں اورپولیس کی مزیدنفری بھی طلب کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے بوائلر پھٹنے سے چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے متعلق متضاد اطلاعات بھی ہیں ۔

مزید خبریں :