پاکستان
24 مئی ، 2014

وزیر اعظم نوا شریف کے دورہ بھارت کا شیڈول جا ری

 وزیر اعظم نوا شریف کے دورہ بھارت کا شیڈول جا ری

اسلام آباد…وزیر اعظم نوا شریف کے دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستانی دفتر خارجہ کے تر جمان کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 26 مئی کو دورہ بھارت پر جائیں گے ، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم کی حلفیہ تقریب میں شرکت کریں گے، سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری بھی وزیراعظم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب سے 27 مئی کو ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔نواز شریف 27 مئی کی سہ پہر وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔پاکستان کے وزیر اعظم کو بھارت کے منتخب وزیر اعظم نے حلفیہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزید خبریں :