کھیل
24 مئی ، 2014

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حیدرآباد سن رائنزرز کو 4وکٹ سے ہرادیا

آئی پی ایل:کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حیدرآباد سن رائنزرز کو 4وکٹ سے ہرادیا

کولکتہ…انڈین پریمئر لیگ کے54ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حیدرآباد سن رائنزرز کو 4وکٹ سے شکست دے دی۔ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے۔ جواب میں کولکتہ کی ٹیم نے 161رنز کا ہدف 14.2اوورز میں 6کھلاڑی آوٴٹ پر حاصل کرلیا۔یوسف پٹھان نے 22گیندوں پر 5چوکوں اور 7چھکوں کی مددسے 72رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔حیدرآباد کی جانب سے کرن شرما نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :