انٹرٹینمنٹ
10 اپریل ، 2012

اداکارہ میرا کا نشان امتیاز دینے پر حکومت کا شکریہ

اداکارہ میرا کا نشان امتیاز دینے پر حکومت کا شکریہ

کراچی…پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے نشان امتیاز دیئے جانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔کراچی میں کراچی یونین آف جرنلسٹس اور پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں میرا نے اپنی کامیابیوں میں صحافت کے عمل دخل کو خاص طور پر سراہا۔ میرا نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور صدر آصف علی ذرداری کی خاص طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی سنیما کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔

مزید خبریں :