29 مئی ، 2014
حافظ آباد…حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107پرضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے،مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی اور تحریک انصاف کی نگہت انتصار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،یہاں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ووٹرز کے لئے 154 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے اہل کار تعینات ہیں۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی اور تحریک انصاف کی امیدوار نگہت انتصار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام ثابت ہونے پر پی پی 107پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔