پاکستان
29 مئی ، 2014

صوبوں کے ذمے بجلی کی رقم صوبوں کودی جانیوالی رقم سے کاٹنے کا فیصلہ

صوبوں کے ذمے بجلی کی رقم صوبوں کودی جانیوالی رقم سے کاٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد…صوبوں کے ذمہ بجلی کے واجبات ، صوبوں کو وفاق کی جانب سے دی جانے والی رقم سے ہی کاٹ لیے جائیں گے،اس بات کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ،چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی ۔وزیراعظم نے کچی کینال منصوبے کی تحقیقات میں تاخیر پروزارت پانی وبجلی سے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد کچی کینال کرپشن کیس کی انٹرنیشنل آڈیٹرز کے ذریعے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبوں کے ذمے بجلی کی رقم صوبوں کودی جانیوالی رقم سے کاٹنے کا فیصلہ جبکہ کونسل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میکانزم کے تحت واجبات کی وصولی کیلئے ایٹ سورس کٹوتی ہوگی۔اجلاس میں ضابطہ فوجداری 1898 میں ایگزیکٹو مجسٹریسی کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی ۔

مزید خبریں :