29 مئی ، 2014
کراچی …شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ یکم شعبان بروز ہفتہ 31 مئی کو ہوگی۔ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین ، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کے دیگر صوبوں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی شعبان کے چاند کی شرعی رویت سے متعلق معلومات لی گئی۔ جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ یکم شعبان بروز ہفتہ 31 مئی کو ہوگی۔