01 جون ، 2014
بہاولپور …بہاولپور سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش بہاول پور میں ماڑی شیخ شجرا کے علاقے سے ملی ہے۔خاتون کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لیے سمہ سٹہ کے اسپتال منتقل کردیا ہے۔