پاکستان
01 جون ، 2014

اسلام آباد میں اردوفیسٹول :معروف علمی، ادبی، سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد میں اردوفیسٹول :معروف علمی، ادبی، سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد…اسلام آباد میں اردوفیسٹول میں علمی، ادبی، سماجی شخصیات سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کے افراد نے شرکت کی اسلام آباد میں ہونیوالے اردو لٹریچرفیسٹول مرد اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد ذوق و شوق سے شریک ہوئے۔ فیسٹول میں اٹلی کے سفارتکار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس فیسٹول کا مقصد اردو ادب کا فروغ اور کتابوں تک لوگوں کی رسائی فراہم کرنا ہے۔اس فیسٹول میں نوجوانوں کی ادب کیلئے خدمات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ جنھوں نے اپنے ادبی مجموعوں سے شرکا کو متاثر کیا۔ نامورادیب امجد اسلام امجد کا کہنا تھاکہ ادیبوں اور شاعروں کو جعلی کتابوں کی چھپائی سے نہیں ڈرنا چاہئے، نوجوان نسل کتابیں لکھ رہی ہے جو کہ خوش آئندہے۔

مزید خبریں :