پاکستان
01 جون ، 2014

پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ،شدت 5اعشاریہ4تھی

پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ،شدت 5اعشاریہ4تھی

پشاور…پشاوراوراس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 27 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 4 اور مرکز افغانستان میں ہندو کش کی پہاڑی سلسلے میں تھا ۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ریسکیواداروں کے مطابق زلزلے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :